ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اڈیالہ جیل کے قیدی کی عدالت سے انوکھی درخواست: عمران خان جیسی سہولیات دینے کا مطالبہ

اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے ایک قیدی محمد عرفان نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو دی جانے والی جیل سہولیات حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق درخواست گزار محمد عرفان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ قتل کے مقدمے (302) میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے، جیل انتظامیہ کی جانب سے بارہا درخواست دینے کے باوجود اسے سپیریئر کلاس (بہتر سہولتوں) کی اجازت نہیں دی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں اچھی خوراک، طبی سہولتیں، بیڈ، کتابیں اور ملاقاتوں کی اجازت شامل ہے جب کہ عام قیدیوں کو ان میں سے کوئی سہولت میسر نہیں۔

محمد عرفان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسے بھی وہی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں جو عمران خان کو دی جا رہی ہیں کیونکہ جیل قوانین کے تحت تمام قیدیوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، چیف کمشنر اسلام آباد، اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ جیل میں کئی سالوں سے قید ہے لیکن اب تک سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے اس کی کسی درخواست پر غور نہیں کیا گیا، لہٰذا عدالت مداخلت کرے اور انصاف فراہم کرے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں