ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین پر حکمرانی کا حق صرف فلسطینیوں کو حاصل ہے؛ چین

چین نے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے واضح مؤقف کو ایک بار پھر دہرایا ہے کہ فلسطین میں حکمرانی کا حق صرف اور صرف وہاں کے عوام کو حاصل ہونا چاہیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عالمی برادری بھی اسی اصول کی حمایت کرتی ہے کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی ہی حکومت ہونی چاہیے۔

وانگ ژی نے مزید کہا کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق کوئی بھی فیصلہ فلسطینی عوام کی مرضی کے بغیر اور ان کی خواہش کے برعکس نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کا چین خیر مقدم کرتا ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ نے غزہ میں جاری انسانی بحران کو “اکیسویں صدی کا ایک بدنما داغ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ انسانی ضمیر جاگ جائے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ یہ اصول یقینی بنایا جائے کہ غزہ میں حکمرانی کا حق صرف غزہ کے عوام کے پاس رہے۔

واضح رہے کہ آج مصر میں قطر کے امیر، امریکی اور مصری صدور نے غزہ امن منصوبے پر باضابطہ دستخط کیے، جس کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کا عمل بھی مکمل ہوگیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں