ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پراسیکیوشن نے شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل دائر کردی

لاہور میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے، جہاں پراسیکیوشن نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور شاہ محمود قریشی کو شواہد کے باوجود بری کردیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر دوبارہ کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ اگست 2025 میں انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو بری کیا تھا، جس کے بعد پراسیکیوشن نے یہ اپیل دائر کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں