ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد چوکیوں اور ٹینک تباہ

پاراچنار: خیبر پختونخوا کے سرحدی ضلع کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد پوسٹیں اور ایک ٹینک تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان سرحدی علاقے سے کی جانے والی اس جارحیت پر پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کی کئی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ بعض مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دشمن کے مورچوں میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے بعد افغان طالبان کے جنگجو اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کا ایک ٹینک بھی تباہ ہوگیا جبکہ کئی عسکریت پسند اپنی لاشیں وہیں چھوڑ گئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کرم سیکٹر میں تازہ جھڑپ کے دوران دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا، اور ایک اور ٹینک پوزیشن مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے علاقے میں الرٹ بڑھا دیا ہے، جبکہ سرحد پار سے کسی بھی ممکنہ دوبارہ اشتعال انگیزی کی صورت میں بھرپور ردعمل دینے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

ادھر دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں میں حالیہ اضافہ پاکستان کے لیے تشویشناک ہے، تاہم پاک فوج نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ ملک کی سالمیت اور سرحدی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں