ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی  نے  صنم جاوید کیس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کو طلب کرلیا

پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما صنم جاوید کے کیس کا نوٹس لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق دفترِ پریس سیکریٹری برائے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہےکہ سہیل آفریدی نے آئی جی خیبرپختونخوا کو اپنے دفتر طلب کرتے ہوئے صنم جاوید سے متعلق کیس کی مکمل تفصیلات فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت دی کہ کیس کی جامع رپورٹ کل تک ان کے دفتر میں جمع کرائی جائے تاکہ صورتحال کا واضح انداز میں جائزہ لیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے نہ صرف صنم جاوید کے کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت طلب کی ہے بلکہ پولیس حکام کو حکم دیا ہے کہ اغوا کے کیس میں فوری رپورٹ جمع کرائی جائے اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ صنم جاویدپی ٹی آئی کی سرگرم خاتون رہنما اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی قریبی کارکنوں میں شمار کی جاتی ہیں،  وہ مئی 2023 کے واقعات کے بعد سے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہیں اور ان کے خلاف توڑ پھوڑ، اشتعال انگیزی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے،  پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق صنم جاوید کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں