ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: 2 خوارج دہشت گرد مارے گئے

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فورسز کی یہ کارروائی مغل کوٹ سیکٹر میں انجام دی گئی، جس میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور اس کے ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کیا گیا۔ اس دوران دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس سے ان کی دہشت گردانہ صلاحیتوں پر کاری ضرب لگی۔

یہ گروہ گزشتہ دو سال سے علاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق کچھی کی قیادت میں یہ دہشت گرد گروہ نہ صرف فتنۃ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری میں ملوث تھا بلکہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردوں کی دراندازی میں بھی سہولت کار کا کردار ادا کر رہا تھا۔ اس کامیاب آپریشن سے نہ صرف علاقے میں سیکورٹی کے حالات مستحکم ہوئے بلکہ خوارج دہشت گردوں کی مقامی نیٹ ورک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سیکورٹی فورسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فورسز کو دیں تاکہ دہشت گردانہ منصوبوں کو بروقت ناکام بنایا جا سکے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں