ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، وفاقی وزیر خارجہ

اسلام آباد:وفاقی  وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکاکہنا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے جنہوں نے مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کیا،  ترکیہ میں ہونے والا آئندہ اجلاس علاقائی امن اور استحکام کے لیے ایک اہم موقع ہوگا، جہاں فریقین ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر غور کریں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو،  افغان حکومت کو دہشتگرد گروہوں کے خاتمے اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ پاکستان مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر عملدرآمد چاہتا ہے، کیونکہ خطے میں پائیدار امن صرف مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے، خطے کے تمام ممالک باہمی اعتماد کے ماحول میں آگے بڑھیں گے تاکہ دہشتگردی اور انتہاپسندی جیسے خطرات کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں