ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا شیرانی نے بڑھاپے میں دوسری شادی کرلی

اسلام آباد:ملک کی معروف مذہبی و سیاسی شخصیت اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے بڑھاپے میں دوسری شادی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی جہاں سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ نکاح کیا جن کی عمر 50 سال بتائی گئی ۔

مولانا محمد خان شیرانی کی عمر سے متعلق مختلف دعوے سامنے آئے ہیں کہیں ان کی عمر 92 تو کہیں 86 سال بتائی جارہی ہے اور وکی پیڈیا ان کی پیدائش کا سال 1948ءدرج ہے، جس کے حساب سے مولانا کی عمر 77 سال بنتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شادی کی اس تقریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا، جن میں صرف گواہان اور مولانا شیرانی کے چند قریبی دوست احباب شامل ہیں، شادی کے موقع پر علماءو دیگر دینی و سیاسی حلقوں کی جانب سے مولانا شیرانی کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔

مولانا محمد خان شیرانی نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میرا دوسرا نکاح ہے کیوں کہ میری پہلی بیوی کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد اب ہونے والا یہ نکاح شریعت کے عین مطابق ہوا ہے اور میں اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کی دعاﺅں کا طالب ہوں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں