ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخواحکومت نےایک ارب 80 کروڑ روپے سے 112 گاڑیاں بلٹ پروف کرالیں

پشاور: خیبرپختونخوا نے اپنے وسائل سے 112 مہنگی گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ کا عمل پورا کرلیا، گاڑیوں کی تیاری پر ایک ارب 80 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا ایک سو 12 بلٹ پروف گاڑیوں کی تیاری پر ایک ارب 80 کروڑ کے اخراجات آئے ہیں جبکہ صوبے کے لئے نئی بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی رواں سال کے بجٹ میں شامل ہے۔نئے وزیراعلی چاہیں تو مزید بلٹ پروف گاڑیاں بھی خریدی جاسکتی ہیں۔

کے پی کے صوبے نے 2 کروڑ 80 لاکھ فی گاڑی کے حساب سے 15 ھیول گاڑیاں تیارکی ہیں۔ گیارہ کروڑ 90 لاکھ کی لاگت سے فی بکتر بند 11 گاڑیاں تیار کی گئی ہیں۔48 سنگل کیبن گاڑیوں پر فی گاڑی ساڑھے سولہ لاکھ خرچہ آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زیادہ تر گاڑیاں تیار ہوچکی ہیں جو بقایا ہیں ان پر کام جاری ہے۔ یہ گاڑیاں ضلع کرم، لکی مروت اور بالائی جنوبی وزیرستان ،باجوڑ اور اورکزئی کو بھی ان ایک سو 12 گاڑیوں میں سے حصہ دیا جائے گا۔۔۔ان گاڑیوں کے بعد بھی پولیس کی دیگر ضروریات کو اپنے وسائل سے پورا کیا جارہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں