ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا، جاپان میں معدنی وسائل کے تبادلے کا معاہدہ مکمل

ٹوکیو: امریکا اور جاپان کے درمیان نایاب اور اہم معدنیات کی فراہمی سے متعلق ایک تاریخی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، جسے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تزویراتی تعلقات کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کی نو منتخب وزیراعظم سنائے تاکائچی سے ٹوکیو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد نایاب معدنیات کی سپلائی چین کو مضبوط بنانا اور عالمی منڈی میں استحکام لانا ہے۔

ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو جاپان کی جانب سے فوجی ساز و سامان کے آرڈر موصول ہو چکے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور جاپان کے درمیان ہونے والا نیا تجارتی معاہدہ “انتہائی منصفانہ اور متوازن” ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اس دورۂ جاپان میں تجارت، سیکیورٹی، جہاز سازی، سویا بین اور گیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا اور جاپان نہ صرف اقتصادی طور پر بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی ایک ساتھ کام کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں