ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ کے پی کے سے کورکمانڈر پشاور کی ون آن ون ملاقات،امن وامان کی صورتحال پر گفتگو

پشاور: وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی سے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے ون آن ون ملاقات کی ہے جس میں امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میںہونے والی ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ اس دوران گفتگو میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات بھی زیر غور آئے۔اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

میڈیاذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کیا جانا ضروری ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں