ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متنازع ٹوئٹ کیس:ایمان مزاری کے شوہر ہادی چٹھہ کو عدالت کے باہر گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: متنازعہ ٹوئٹ کیس میں عدالت نے ایمان مزاری کے شوہر، وکیل ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کے دوران فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے بعد انہیں کل پیش کرنے کا حکم دیا، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔

 عدالت سے نکلتے ہی انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ یہ واقعہ اس کیس کی پیش رفت میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی، تاہم اس وقت دونوں ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے، جس کے بعد دونوں ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ قانونی ماہرین کے مطابق یہ گرفتاری متنازع ٹوئٹ کیس کی کارروائی میں اہم پیش رفت ہے اور آئندہ سماعت میں کیس کی نوعیت اور قانونی پیچیدگیوں پر روشنی پڑے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں