لاہور:حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاری ہے۔
پولیس نے 74 افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا ہے۔جب کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 5مالک مکان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے 20 مقدمات بھی درج کیے ہیں۔ یہ مقدمات تھانہ صدر بیرونی، جاتلی، روات، گوجر خان، دھمیال، ٹیکسلا، واہ کینٹ، صدر واہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیرر آباد، پیرودھائی، وارث خان اور بنی میں درج کیے گئے۔
اسلام آباد میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کے دوران سی ٹی ڈی نے پولیس سے مل کر سیکٹر ایف 7 میں دو ہوٹلوں پر چھاپہ مار کر 25 افغان مہاجرین کو تحویل میں لے لیا ہے۔
اٹک سے 27 ہزارافغان مہاجرین کو ہولڈنگ سینٹر افغان مہاجرین کے ذریعے ان کے وطن روانہ کیا گیا جبکہ17 ہزا ر افغان مہاجرین رضا کارانہ طورپر اپنے وطن افغانستان روانہ ہوئے ہیں۔
اس وقت بھی افغان سرحد بند ہونے کے سبب 350 سے زائد افغان مہاجرین ہولڈنگ سینٹرافغان مہاجرین میں قیام پذیر ہیں۔
یہ اطلاعات ڈپٹی کمشنر راوعاطف رضا اور ڈی پی او سر دار موارہن خان نے افغان ہولڈنگ سینٹر اٹک میں میڈیا کو دیں۔