ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نومبر میں احتجاج کی کال کی خبریں بے بنیاد ہیں:بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ نومبر میں احتجاج کی کال سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی قسم کی باضابطہ ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا عمل جلد مکمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کیونکہ یہ عہدہ 8 اگست سے خالی پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رول 39 کے مطابق ایوان میں اکثریت رکھنے والا رکن ہی اپوزیشن لیڈر بننے کا حق رکھتا ہے، بانی چیئرمین کے فیصلے کے بغیر پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی ممکن نہیں۔

 بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے والے اراکین کی اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں احتجاج کی کال سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی قسم کی باضابطہ ہدایت جاری نہیں کی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت میں بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے، کیونکہ غیر سنجیدہ رویہ پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں