ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شامی صدر احمد الشرعہ کا برازیل میں ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کا اعلان

دمشق: شامی صدر احمد الشرعہ برازیل کے شہر بیلم میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس (COP30) میں شرکت کریں گے،  یہ پہلا موقع ہے کہ کسی شامی صدر نے 1995 سے جاری اقوامِ متحدہ کے کلائمیٹ کانفرنس سلسلے میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

صدر مملکت کے میڈیا دفتر کے مطابق احمد الشرعہ 6 اور 7 نومبر کو برازیل کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ بیلم میں منعقد ہونے والے عالمی ماحولیاتی اجلاس میں شریک ہوں گے،  اس اجلاس میں دنیا بھر کے درجنوں ممالک کے سربراہان اور عالمی رہنما شرکت کر رہے ہیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق صدر الشرعہ بیلم میں اپنے خطاب کے دوران شام کی جانب سے ماحولیاتی بحالی، قابلِ تجدید توانائی اور جنگ زدہ علاقوں میں ماحول دوست اقدامات پر بات کریں گے۔

اجلاس کے اختتام کے بعد شامی صدر کے امریکا روانہ ہونے کا بھی امکان ہے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیاسی صورتحال، دہشت گردی کے خاتمے، اور شام کی تعمیرِ نو سے متعلق امور پر گفتگو متوقع ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب شام عالمی سطح پر سفارتی تعلقات کی بحالی کے عمل میں مصروف ہے اور ماحولیاتی تعاون کے ذریعے اپنی پالیسی کو ایک مثبت سمت میں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں