ماسکو: روس کے دارلحکومت ماسکو میں اچانک پراسرار آگ کے شعلوں نے رات میں دن کا سماں پیدا کردیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے دارلحکومت ماسکو میں اچانک نمودار ہونے والے آگ کے شعلوں نے ہر طرف ایک ہلچل سی مچادی۔ جس نے رات میں دن کا سماں پیدا کردیا۔
مذکورہ حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ نہایت چمکیلی روشنی ممکنہ طور پر بولائیڈ کی وجہ سے تھی، جو کہ یہ ایک چھوٹا شہابیہ ہوتا ہے، جو ماحول کی گھنی تہوں میں مکمل طور پر بکھر جاتا ہے۔ دوسری طرف ناسا کے اعداد و شمار سے بھی یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہر روز تقریباً 100 ٹن کائناتی دھول اور چھوٹا ملبہ زمین کی فضا میں داخل ہوتا ہے، جن میں سے زیادہ تر 120 کلومیٹر کی بلندی پر مکمل طور پر جل جاتا ہے۔