ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کے پرفیوم گودام کی عمارت میں آتشزدگی: 6 افراد جاں بحق،5زخمی

استنبول: ترکیہ میں ایک پرفیوم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق صنعتی شہر دیلوواسی میں آگ نے عمارت کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور میونسپل عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

صوبہ کوجائیلی کے گورنر الہامی آکتاش نے بتایا کہ بدقسمتی سے 6 شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دیگر چار زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ترک نشریاتی ادارے ’این ٹی وی‘ کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ گودام کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پہلے دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں