نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکا ہوا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ہونے والا دھماکا بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی۔
دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس نے جائے حادثے کو گھیرے میں لے لیا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی۔ دھماکے کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔