ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معیشت کو کیش لیس کرنے کیلئے جاری اقدامات کا پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو کیش لیس کرنے کیلئے جاری اقدامات کا ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہوگا۔انہوں نے اسلام آباد میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ مکمل طور پر کیش لیس معیشت اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کیلئے دیہی علاقوں میں آگاہی بڑھائی جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ پوری دنیا ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور پاکستان کو دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ روز اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو ترجیح دی گئی جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ رمضان المبارک میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مستحقین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے بھیجی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

 

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں