ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یاسین ملک کے لیے سزائے موت کا بھارتی مطالبہ ، سماعت 28 جنوری تک ملتوی

(فائل فوٹو)

نئی دہلی:۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی بھارتی حکومت کی درخواست کی سماعت 28 جنوری کو نئی دہلی ہائی کورٹ میں ہوگی۔

 پیر کودرخواست کی سماعت کے موقع پر محمد یاسین ملک کو عدالت میں پیش کرنے پر پابندی رہی، تاہم انہیں ویڈیو لنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے وکیل اکشائی ملک پیش ہوئے اور عدالت سے درخواست کی کہ کارروائی کو خفیہ رکھا جائے اور ایک نجی ورچوئل لنک فراہم کیا جائے جو عوام کے لیے قابل رسائی نہ ہو۔

اس موقع پر جسٹس ویک چودھری اور منوج جین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایجنسی کی درخواست پر غور کرنے کا وعدہ کیا۔ یاسین ملک کو نئی دلی کی تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

یاسین ملک نے ایک جھوٹے مقدمے میں انہیں سزا ئے موت دلانے کے لیے دائر اپیل  کے جواب میں کہا کہ میری  اپیل میں طویل تاخیر افسوس ناک  ہے، یاسین ملک اور دیگر کشمیری رہنما جو بغیر شواہد اور بغیر ثبوتوں کے پابند سلاسل ہیں انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے ٹیسٹ کیس ہیں، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں کو بھارت پریہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو بہتر کیے بغیر خطے میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا۔

  • ویب ڈیسک

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں