ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشت گردی کے خطرات پاکستان کے تمام شہروں میں موجود ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد:۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سی امید تھی تاہم حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا، میں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردی کے خطرات پاکستان کے تمام شہروں میں موجود ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشت گردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی لیکن اسلام آباد میں دہشت گردی کا حملہ ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں جن کی افغان حکومت پشت پناہی کر رہی ہے، انہوں نے اس کا ٹمپریچر ہائی کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے سے ہمیں پیغام دیا ہے کہ آپ کے تمام علاقے ہماری زد میں ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے عوام اور افواج دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان دہشت گردانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دے گا۔ دہشت گردانہ کارروائیاں نہ سرحدی اور نہ ہی شہری علاقوں میں برداشت کی جائے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسلام آباد دھماکے کے بعد ٹی ٹی پی سے متعلق کسی شک کی گنجائش نہیں رہی، ٹی ٹی پی ایک ایکسٹینشن ہے جن کے سارے چیلے کابل میں بیٹھے ہیں اور کابل حکومت کسی طرح ان کی ذمہ داری قبول نہیں کررہی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردی کے خطرات پاکستان کے تمام شہروں میں موجود ہیں۔

  • ویب ڈیسک

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں