ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ولادیمیر پوتن اور قازق صدر ماسکو میں دوطرفہ تعاون پر بات کریں گے

ماسکو: کرملن نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور قازق صدر قاسم جومارت توکایف ماسکو میں ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق کرملن کے ترجمان دمتری پیسکوف  نے کہاکہ   روس اور قازقستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون ہر ممکن شعبے کو شامل کرتا ہے اور دونوں رہنما اس پر مکمل تبادلہ خیال کریں گے،  روس، قازقستان اور ازبکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تین طرفہ منصوبے بھی اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوں گے، اور پوتن اس تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

توکایف 11 سے 12 نومبر تک ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ مذاکرات کے علاوہ قازقستان میں ایک بین الااقصائی تعاون فورم سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے،  مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں بڑھانے کے لیے ایک اعلامیہ بھی دستخط کیا جائے گا۔

کرملن کے ترجمان نے شام کے ساتھ تعلقات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روس اور دمشق کے تعلقات آزادانہ طور پر ترقی کریں گے اور شام کے صدر احمد الشراء کی حالیہ وائٹ ہاؤس ملاقات سے روسی قازق تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں