ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقرا عزیز کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش متوقع، دلچسپ انداز سے خوش خبری سنائی

اداکار و میزبان یاسر حسین کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں دوسری اولاد کی ممکنہ آمد سے متعلق خوش خبری سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوبز کی مقبول ترین جوڑی دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھی جس کے دو سال بعد یعنی 2021 میں اُن کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔

یاسر حسین اور اقرا نے بیٹے کا نام کبیر رکھا جو اب اسکول جانے لگا ہے۔

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)

اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’انشاء اللہ، ہم 4 ہونے والے ہیں‘۔

ان تصاویر میں اقرا عزیز، یاسر حسین اور اُن کا بیٹا کبیر حسین ہے جبکہ ایک تصویر میں یاسر حسین نے کتے کو گود میں اٹھا کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

Iqra Aziz Announces Second Pregnancy

اقرا عزیز کو حمل کی تصدیق کیلیے تصاویر شیئر کرنے پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ متعدد چاہنے والوں نے اُن کو فیملی میں ممکنہ اضافے پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

Iqra Aziz Announces Second Pregnancy

اداکارہ صوبر علی، ایمن سلیم سمیت دیگر ساتھیوں نے اقرا عزیز کو مبارک باد پیش کی۔

اقرا عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی دیگر تصاویر

Iqra Aziz Announces Second PregnancyIqra Aziz Announces Second Pregnancy

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں