ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں موسم سرد ہونے کی پیشگوئی



کراچی:

شہر قائد میں کل جمعرات سے خنکی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت مزید ایک تا 2 ڈگری کمی سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حد نگاہ 3 کلو میٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں نومبر کے وسط سے موسم بتدریج سرد ہونا شروع ہو جاتا ہے، جس کے بعد سردی کی کئی لہروں سے شہر کا موسم ٹھنڈا رہتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں