موغادیشو: عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ اس نے صومالیہ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے مطابق صومالیہ کو 3 کروڑ امریکی ڈالر جاری کرے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ اب صومالیہ کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ طے کرنے کے بعد صومالیہ کو3 کروڑ امریکی ڈالر جاری کرے گا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ امداد کا مقصد ایکسٹینڈڈ کریڈٹ فیسیلٹی (ای سی ایف) پروگرام کے تحت چوتھے جائزے کی تکمیل ہے۔ واضح رہے کہ معاہدہ 16 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والے مذاکرے کے بعد طے پایا تھا، جس کی قیادت صومالیہ کے لیے آئی ایم ایف مشن چیف ران بی نے کی۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے مشروط تھی، جس کے بعد صومالیہ کو 3 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ غیر ملکی امداد میں کٹوتیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور اصلاحاتی کوششوں کی حمایت کے لیے صومالیہ 4 کروڑ ڈالر کی اضافی مالی معاونت کی درخواست کی ہے۔