امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک انتہائی متنازع اقدام اٹھاتے ہوئے دو اہم مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔
گورنر نے مسلم برادرہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کو ریاست میں دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا اور ان سے وابستہ افراد کے لیے ٹیکساس میں زمین خریدنے پر بھی پابندی لگا دی۔
یہ فیصلہ اس کے باوجود سامنے آیا ہے کہ دونوں تنظیمیں وفاقی سطح پر امریکہ کی دہشت گرد فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس اقدام کو بے بنیاد، غیرقانونی اور واضح طور پر اسلام دشمنی قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گورنر ایبٹ من گھڑت سازشی نظریات کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور اگر یہ اقدام عملی پالیسی میں تبدیل ہوا تو تنظیم اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔