ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحیرۂ عرب میں پاکستان نیوی کی بڑی کارروائی، 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

پاکستان نیوی نے بحیرۂ عرب میں ایک اہم انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 130 ملین ڈالر مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔

یہ کارروائی پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول کے دوران سرانجام دی، جس میں سعودی عرب کی زیرِ قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 نے معاونت فراہم کی۔

آپریشن کے نتیجے میں ایک مشکوک ماہی گیر کشتی سے 2 ہزار کلوگرام سے زائد آئس برآمد کی گئی۔ یہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف تیسری کامیاب کارروائی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام، قومی بحری مفادات کے تحفظ اور عالمی میری ٹائم سیکورٹی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں