ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاق کے ساتھ کھلی جنگ ہونی چاہیے،جنید اکبر خان

ہری پور:صوبائی صدر تحریک انصاف جنید اکبر خان کہا کہ وفاق کے ساتھ کھلی جنگ ہونی چاہیے۔

ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ہری پور سے اسلام آباد اور ڈونگا گلی سے مری جانے والا پانی بند کرکے وفاق کے ساتھ کھلی جنگ کا آغاز ہونا چاہیے۔

اس موقع پر وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقبول لیڈر اور اس کی اہلیہ جیل میں ہے، اڈیالہ جیل کے باہر قائد تحریک انصاف کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف اپنے اہلخانہ سمیت ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، 23 تاریخ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں، اگر انتظامیہ یا پولیس نے دھاندلی کی کوشش کی تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے تو حالات سنگین ہوں گے، پاکستان میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا کہ قائد سے وفاداری پر مجھے 50 سال سزا سنائی گئی ہم نے فسطائی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، مجھ پر 766 مقدمات درج کیے گئے جن میں قتل و دہشت گردی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری وفاداری ہمیشہ قائد تحریک انصاف کے ساتھ رہے گی، ن لیگ خون لیگ ہے، ہمارے کارکنوں کی شہادتوں کی ذمہ دار ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں