ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی

فیصل آباد کے صنعتی علاقے ملک پور میں  کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زور دار دھماکے نے نہ صرف فیکٹری کی عمارت کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ اطراف کے رہائشی گھروں کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔ واقعے میں گیارہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ 7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ملبے تلے دبے ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں  اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فیکٹری کی اندرونی دیواریں ایک لمحے میں زمیں بوس ہوگئیں اور قریبی گھروں کی چھتیں بھی لرز کر گر پڑیں۔ حادثے کے فوری بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں شروع کر دیں۔

حکام کے مطابق فیکٹری سے ملحقہ ایک گھر کی چھت زور دار جھٹکے کے ساتھ زمین پر گری جس کے نیچے میاں بیوی اور ان کے 2 کم سن بچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ افسوس ناک واقعے میں مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچے، 2 خواتین، 2 بزرگ افراد اور ایک فیکٹری ملازم شامل ہے۔

ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں خصوصی طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے خون کے عطیات کی اپیل بھی کی ہے تاکہ شدید زخمی افراد کو فوری طور پر ٹریٹمنٹ فراہم کیا جا سکے۔

ریسکیو حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملبے کے نیچے اب بھی کچھ لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں، لہٰذا سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ اٹھانے کا عمل جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں