ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی دفاعی نظام: ایک ہی رات میں یوکرین کے 75 ڈرون تباہ کردئیے

روس کےفضائی دفاعی نظاموں نے رات بھر میں یوکرین کے مجموعی طور پر 75 ڈرون مار گرائے جو روسی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

عالمی میڈیا رپورٹ میں روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ رات مختلف علاقوں میں فضائی دفاعی نظاموں نے یوکرین کے مجموعی طور پر 75 ڈرون مار گرائے جو روسی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

وزارت دفاع کے مطابق سب سے زیادہ ڈرون بحیرہ اسود کے اوپر تباہ کیے گئے جن کی تعداد 36 ہے، اس کے علاوہ 10 ڈرون کریمیا میں مار گرائے گئے، مزید کارروائیوں میں 9 ڈرون بریانسک ریجن، 7 وورونژ ریجن، 4 کراسنودار ریجن اور 3 اسمولینسک ریجن میں تباہ کیے گئے۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ماسکو ریجن اور بلگوروڈ ریجن میں دو دو ڈرون مار گرائے گئے، کالوگا اور ریازان ریجن میں ایک ایک ڈرون گرایا گیا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظاموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی ڈرون کارروائیوں کو ناکام بنا دیا،تمام علاقوں میں سکیورٹی صورتحال قابو میں ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں