ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی دبئی پہنچ گئے، صدر آصف علی زرداری سے ملاقات نہیں ہو سکی

کراچی :وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں کے بعد وہ نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں،  سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدر مملکت آصف  زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور ان سے ملاقات کا وقت طلب کیا تاہم پی پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدر نے فوری ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ملاقات کے لیے چند دن دبئی میں قیام کریں گے اور اپنی جانب سے رابطے جاری رکھیں گے،  اس دوران پی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے نے بھی صدر مملکت کو وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

خیال رہےکہ  وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے امکانات میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں اور سیاسی حلقے اس ملاقات کے ممکنہ سیاسی اثرات پر غور کر رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں