ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمینیا نے بھارتی طیارے تیجس کی خریداری سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا

آرمینیا نے دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی تباہی کے بعد ان طیاروں کی خریداری معطل کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت  کے درمیان1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 طیاروں کی خریداری پر بات چیت ہورہی تھی اور اگر  یہ سودا طے پاتا تو یہ تیجس جنگی طیارے کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ آرمینیا کی جانب خریداری منسوخ کرنے پر اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کوبھی دسیوں ملین ڈالر کا نقصان ہوگا کیونکہ  اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار جیسے بہت سارے جدید آلات تیجس میں شامل کیے ہیں۔

واضح رہے 21 نومبر کو دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں