ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے پاکستانی ڈرامے بلاک کردیے

بھارت نے پاکستانی ڈراموں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں نیٹ فلکس پر بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکار فرحان سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے خوف کی وجہ سے نیٹ فلکس پر پاکستانی ڈراموں کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔

فرحان سعید کے مطابق بھارت کو خوف ہے کہ پاکستانی کانٹینٹ بہت آگے نکل جائے گا۔ 

اداکار نے کہا کہ پاکستان کو عالمی پلیٹ فارمز کے حوالے سے کام کرنا چاہیے کیونکہ نئی نسل ڈرامے پسند کرتی ہے اور سرحد پار ناظرین اسے تلاش کرتے ہیں کیونکہ انہیں ہمارے سیریل بہت پسند ہیں۔

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ پاکستانی ڈراموں کو بھارت میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور وہاں پر انہیں باقاعدگی کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

بھارت کے کئی نامور اداکار اور انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی متعدد بار پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرچکی ہیں اور انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کو بھی اسی طرح کی کہانیاں پیش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں