ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برسلز: نیٹو وزرائے خارجہ کا اجلاس ، روس یوکرین جنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال

یورپی دارالحکومت برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس میں روس یوکرین جنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزرائے خارجہ نے جنگ کی تازہ صورتحال اور خطرات کا جائزہ لیا، اتحادی ممالک کی مشترکہ فوجی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا، رکن ممالک نے باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ دفاعی حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات اجلاس کا مرکزی موضوع رہے، امریکا کی نمائندگی ڈپٹی سیکرٹری کرسٹوفر لینڈاؤ نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں موجودہ حالات کے مطابق نیٹو کی ترجیحات طے کی گئیں،

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ روس یوکرین جنگ کے ممکنہ اثرات پر وزرا نے تشویش ظاہر کی، کئی ممالک نے علاقائی سلامتی کے لئے اضافی تعاون کی تجویز دی، شرکاء نے مشترکہ دفاعی نظام مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں