ابوظبی: اماراتی حکام نے 12 برس قبل بچھڑی ہوئی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق شارجہ کی اعلیٰ انتظامیہ کے سماجی خدمتی ادارے نے اپنی انتھک جد و جہد سے 12 سال قبل بچھڑی ہوئی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گھریلونا چاقی کی وجہ سے ماں بیٹے سے جدا ہوگئی تھی۔ مذکورہ واقعہ2013ءمیں ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب میاں بیوی میں اختلاف کے باعث علحدگی ہوگئی اور خاتون اپنے ملک روانہ ہوگئی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ طویل دوری اور بے خبری کے بعد خاتون ا پنے بچے سے ملاقات کے لیے شارجہ واپس لوٹی کہ کسی طرح لاپتا بیٹے سے ملے اور اسے دیکھے، اس کا حال احوال دریافت کرے۔ شارجہ انتظامیہ کے شعبہ سماجی خدمت کے اہلکاروں نے شب و روز کی کوشش و لگن کے بعد بالاخر اس لڑکے کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی اور ماں سے ملوادیا۔ اس موقع پرماں بیٹے میں رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔