ٹوکیو: شمالی جاپان میں آج پھر 7.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق آج آنے والے زلزلے سے ہاچینوہے میں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ کم ازکم 23 افراد زخمی بھی ہونے کی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں۔
جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کے متعلق جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ اس زلزلے سے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 10 فٹ تک اونچی سونامی لہروں کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔
امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر آیا تھا جس کا مرکز ساحل سے تقریباً 44 میل (70 کلومیٹر) کے فاصلے پر زیرِ زمین تقریباً 33 میل کی گہرائی میں تھا۔