ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں توہین مذہب اور سائبر کرائم مقدمات میں ملوث یوٹیوبر برطانیہ سے ملک بدر

لندن: برطانیہ نے پاکستانی یو ٹیوبر رجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا ہے جبکہ برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کا ویزا بھی منسوخ کردیاہے۔

برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جب بٹ کے ویزا کی منسوخی کی وجہ انکی جانب سے جمع کرائی گئی نامکمل دستاویزات بتائی جارہی ہیں۔جس میں ان کے خلاف پاکستان میں درج مقدمات ہیں جو انہوں نے ویزا درخواست میں ظاہر نہیں کیا۔

یاد رہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف لاہور میں توہینِ مذہب اور سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انکی لانچ کردہ پرفیوم ’295‘ نے مذہبی عقائد کی توہین اور اشتعال پیدا کیا۔

پاکستانی یوٹیوبر کو ڈی پورٹ کئے جانا ایسے وقت ہواہے کہجب پاکستانی حکومت برطانیہ سے مطلوب افراد کی حوالگی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں