رباط: مراکش کے شمال مشرقی شہر فیض میں 2 رہائشی عمارتیں گر گئیں۔جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئےہیں۔
رباط: مراکش کے دارالحکومت رباط سے عرب میڈیا کے مطابق یہ عمارتیں فیض شہر کے گنجان آباد علاقے المسیرہ میں واقع ہیں، یہ دونوں 4 منزلہ عمارات بدھ کی صبح گریں۔دونوں عمارتوں میں 8 خاندان آباد تھے اور یہ شہر کے نئے حصے میں واقع تھیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق علاقہ مکین اور رضاکار واقعے کے فوری بعد جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کیں، رضا کاروں نے ملبے سے ایک بچے کو زندہ نکالا۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اب بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں ، ملبے تلے مزید افراد کے دبے رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔