راولپنڈی: تحریک انصاف کے کارکن فضل امین نے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کے دھرنے کے دوران پارٹی قیادت پر کھری کھری باتیں کرتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنا پی ٹی آئی کی جانب سے بانی پارٹی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف دیا گیا ہے، کارکنان نے اس موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔
نوشہرہ سے آئے فضل امین نے کہا کہ سب کہتے ہیں خان تیرے جانثار لیکن وہ جانثار کہاں ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعوے کرتے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا کہ یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، جس پر کارکن نے انہیں بھی کھری کھری سنائیں، فضل امین نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت صرف تصویریں اور ٹک ٹاک بنانے کے لیے دھرنے میں آتی ہے جبکہ کارکن ذلیل ہوتے رہے۔
دھرنے کے دوران دیگر کارکنان نے فضل کریم کو دھرنے سے باہر نکالا تاکہ معاملہ مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔