ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی میں مائنس ون خود ہو رہا ہے،عمران خان کیخلاف کیسزکے فیصلے جلد آئیں گے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندر ہی ایک فیکٹر مائنس ون کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سمیت کئی اہم کیسز کے فیصلے جلد سامنے آ سکتے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ’’عارضی نالائق وزیراعلیٰ‘‘ اپنی ہی قیادت کو نہیں مان رہا اور بیرسٹر گوہر کی پریس کانفرنس کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایم کیو ایم سے بھی بدتر حالت میں پہنچ چکے ہیں، آج وہی عارضی وزیراعلیٰ اور دیگر ایم این ایز کہاں ہیں؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندرونی لوگ ہی منظم انداز میں جیل توڑنے جیسے بیانیے کی بات کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کا ایک طاقتور گروہ ملک میں کوئی بڑا واقعہ یا نقصان چاہتا ہے تاکہ وہ اگلے 20 سے 25 سال تک اسی بیانیے پر سیاست کرسکے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اس پورے معاملے میں ’’ذائچے بنانے والے‘‘ اور ’’تعویز والے‘‘ لوگوں تک کی شمولیت کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے ایسا کچھ ہو، لیکن اسی خدشے کے پیشِ نظر آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ تک جیلوں کی سیکیورٹی میں تبدیلیاں اور ممکنہ طور پر جیلوں کی تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں