ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کا وطیرہ دہشتگردی ہے، پاکستان کھل کر وار کرنے کا حوصلہ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل

اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بلکہ بھارت کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں اللہ کی مدد سے کامیابی ملی۔

قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا گہرا تعلق ہے، محافظینِ حرمین کا شرف اللہ نے پاکستان کو دیا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس قوم نے علم اور قلم چھوڑا، وہاں انتشار اور فساد نے جگہ لی۔ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، علم اور محنت سے ملتی ہے۔ اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان صرف ریاست ہی کر سکتی ہے۔

فیلڈ مارشل نے علما سے اپیل کی کہ قوم کو متحد رکھیں اور نظر میں وسعت پیدا کریں۔ آخر میں انہوں نے کہا: پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں