واشنگٹن: امریکی اسپیشل فورسز نے گزشتہ ماہ بحر ہند میں ایک جہاز پر چھاپہ مار کر ایران کو جانے والے دفاعی سازوسامان ضبط کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ جہاز چین سے ایران کی جانب جا رہا تھا اور ضبط کیے گئے سامان میں ایران کے روایتی ہتھیاروں کے پرزے شامل تھے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، اور ضبط شدہ سامان کو موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔ جہاز سری لنکا کے قریب سمندر میں روکا گیا، تلاشی کے بعد اسے روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔
فوری طور پر ضبط کیے گئے سامان کی نوعیت اور مقدار کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔