ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 4 مشتبہ افراد گرفتار

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے لاس اینجلس اور اورنج کاؤنٹی میں امیگریشن ایجنٹس، گاڑیوں اور دیگر اہداف کو بم حملوں کا نشانہ بنانے کے منصوبے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق ملزمان لاس اینجلس میں سالِ نو کی تقریبات کے دوران دہشت گرد کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

حکام کے مطابق مشتبہ افراد کا ارادہ تھا کہ وہ سال نو کے موقع پر لاس اینجلس میں دو امریکی کمپنیوں سمیت مجموعی طور پر پانچ مختلف مقامات پر دھماکا خیز مواد نصب کریں، تاہم بروقت کارروائی سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں