ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں شدید زلزلہ، خوفزدہ شہری گھروں سے نکل آئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ زلزلہ آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی ایچ اے سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیا گیا، جبکہ سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹاؤن و دیگر علاقوں میں بھی زمین لرز گئی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 51 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے، جس کے فوراً بعد لوگ گھبراہٹ کے عالم میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے اثرات کراچی تک محدود نہیں رہے بلکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں وندر، حب، گڈانی اور سومیانی میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کراچی سے تقریباً 87 کلومیٹر دور سومیانی کے قریب واقع تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں