ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسداد دہشتگردی عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کارروائی کا آغاز کر دیا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی وزیر مینا آفریدی اور شفیع اللہ آفریدی سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس میں بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،  عدالت کی متعدد بار طلبی کے باوجود ملزمان پیش نہ ہوئے، جس کے بعد اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی۔

عدالت نے کہا ہے کہ ملزمان کی غیرحاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا اور اشتہاری قرار دینے کے بعد انہیں گرفتاری کے لیے مختلف اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت پہلے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر کے خلاف تھانہ نون میں درج مقدمہ میں انہیں اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کا آغاز کر چکی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں