ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنرل یحییٰ، بھٹو اور شیخ مجیب سقوط ڈھاکا کے مرکزی کردار ہیں، حافظ نعیم


لاہور:

امیر جمات اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جنرل یحیٰی، بھٹو اور شیخ مجیب سقوط ڈھاکا کے مرکزی کردار ہیں۔

اپنے بیان میں امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان جس تمنا اور وعدے پر بنا تھا وہ نظام قائم نہیں ہوسکا، ملک میں انگریز کا بنایا ہوا نظام چلتا رہا جس نے ناانصافیوں کو فروغ دیا۔

 حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عوام کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا  فائدہ دشمن نے اٹھایا نتیجتاً ملک دو ٹکڑے ہوگیا، عدل و انصاف کا اسلامی نظام قائم کیے بغیر سانحات کو روکنا ممکن نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ظلم و جبر کے نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا سقوط ڈھاکہ کا سب سے بڑا سبق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں