ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ بسیں خریدنے کیلئے 96 کروڑ روپے منظور

سندھ کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بسیں خریدنے کی غرض سے 96 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں تھر کول ریلوے لائن کے منصوبے کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ منصوبے کے تحت اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا، جس کے ذریعے تھر کا کوئلہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں تک منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریلوے منصوبہ سندھ حکومت اور وزارتِ ریلوے کے درمیان 50، 50 فیصد شراکت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں کراچی میں آئی ٹی ٹاور کے قیام کے لیے ایک تاریخی عمارت کی خریداری پر بھی غور کیا گیا، جبکہ سندھ آئی ٹی ٹاور کے لیے نجی شعبے کی ایک عمارت کو منتخب کرلیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں