ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سفارتخانے کا اہلکار ظاہر کرکے فراڈ میں ملوث افغان شہری گرفتار

اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کا اہلکار ظاہر کرکے فراڈ کی وارداتوں میں ملوث افغان شہری گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم امریکی سفارت خانے کا جعلی کارڈ بنا کر خود کو سفارتی اہلکار ظاہر کرتا تھا اور اسی آڑ میں فراڈ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ کارروائی میں اسلام آباد سے حراست میں لیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے امریکی سفارت خانے کا جعلی کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔گرفتار افغان شہری کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان شہری دو خواتین کے ہمراہ گیٹ نمبر 2 سے اپنی گاڑی پر ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا، پولیس اور انٹیلی جنس اہلکار پہلے ہی اس شخص کی نشاندہی کر چکے تھے، افغان شہری فراڈ کے کچھ کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں