ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر  کی غزہ میں شہید 6 سالہ فلسطینی بچی کی خاندان سے ملاقات

انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے 6 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کے خاندان اور رشتہ داروں سے ملاقات کی جو غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران ایک گاڑی میں پھنس کر  شہید ہوئی تھی۔

رجب ایردوآن نے صدارتی کمپلیکس میں ملاقات کے دوران خصوصی طور پر چھوٹے بچوں پر توجہ دی اور ان خاندان کے کچھ افراد سے ویڈیو کالز کے ذریعے بھی بات چیت کی جو ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکے،  اس موقع پر ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت، مہمت نوری ایرسو، بھی موجود تھے۔

ہند رجب اپنے خاندان کے ہمراہ 29 جنوری 2024 کو غزہ سٹی کے علاقے تل الحوا میں اسرائیلی فائرنگ کے دوران شہید ہوئی تھی،  اس واقعے کو فلم دی وائس آف ہند رجب میں بھی پیش کیا گیا، جس کی حال ہی میں صدارتی کمپلیکس میں خصوصی نمائش کی گئی، جس میں ہند رجب کے خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

صدر ایردوآن نے اس موقع پر متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں ہند رجب کی یاد میں انسانی حقوق اور بچوں کی حفاظت کے حوالے سے آگاہی بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں