ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی نے اسرائیل کے ساتھ اربوں ڈالر میزائل سسٹم معاہدے کی منظوری دیدی

جرمنی نے اسرائیل کے ساتھ 3.1 ارب ڈالر مالیت کے میزائل دفاعی نظام کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

جرمن پارلیمنٹ نے اسرائیل سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو تھری (Arrow 3) میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے معاہدے میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی توسیع کی منظوری دی۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ نیا معاہدہ تقریباً دو سال قبل طے پانے والے ابتدائی معاہدے کا تسلسل ہے، جس کی مالیت تقریباً 3 ارب 50 کروڑ ڈالر تھی۔

تازہ منظوری کے بعد اس دفاعی معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 6 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جسے اسرائیل کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی برآمدی معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرو تھری میزائل سسٹم سے متعلق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔

واضح رہے کہ جرمنی، امریکا کے بعد اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ جرمن حکومت نے 17 نومبر کو اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، جس کی وجہ غزہ میں نسبتاً مستحکم جنگ بندی اور خطے میں حالیہ سفارتی پیش رفت کو قرار دیا گیا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں